Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی: شراب گھر پر پہنچانے والا ملزم قانون کی گرفت میں

ملزم وائن شاپ پراپنی ڈیوٹی ختم کرکے اپنے گاہکوں کوہوم ڈیلیوری کرتا تھا
اپ ڈیٹ 30 نومبر 2022 11:05am
ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے شراب کی متعدد بوتلیں برآمد کرلیں، تصویر: آج نیوز
ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے شراب کی متعدد بوتلیں برآمد کرلیں، تصویر: آج نیوز

کراچی میں شراب کی ہوم ڈیلیوری کرنے والے ملزم کو ٹیپو سُلطان پولیس نے گرفتارکرلیا ہے۔

ایس ایس پی ایسٹ عبدالرحیم شیرازی نے کہا کہ تھانہ ٹیپو سلطان پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں شراب سپلائی کرنے والے ملزم سنتوش کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے شراب کی متعدد بوتلیں برآمد کرلیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کارروائی ٹیپو سلطان تھانہ کی ایس ایچ او انسپکٹرعظمیٰ خان نے ٹیم کے ہمراہ کی ہے جبکہ کارروائی پولیس پارٹی نے گشت کے دوران ریلوے کے چنیسر ہالٹ پھاٹک کے قریب کی تھی۔

ایس ایس پی ایسٹ نے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار ملزم سنتوش کے بیان کے مطابق گارڈن کا رہائشی اور کورنگی نمبر4 میں واقع وائن شاپ پر کام کرتا ہے۔

ملزم کے مطابق ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد وہ اپنے مخصوص گاہکوں کوان کے گھروں تک شراب کی ڈلیوری کرتا ہے، ملزم سنتوش کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

ایس ایس پی ایسٹ عبدالرحیم شیرازی نے بتایا کہ اس سلسلے میں انویسٹی گیشن پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔

Karachi Police