Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم سے آصف زرداری کی ملاقات، عمران کی حکمت عملی ناکام بنانے پر غور

ملاقات میں صوبائی اسمبلیوں کی صورتحال سے متعلق بھی مختلف آپشنز زیر غور آئے۔
شائع 29 نومبر 2022 06:16pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے سابق صدر آصف علی زرداری کی پی ایم ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جب کہ عمران خان کی حکمت عملی کو ناکام بنانے کے لئے آپشنز پر غور کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور آصف زرداری کے درمیان ملاقات میں صوبائی اسمبلیوں کی صورتحال سے متعلق بھی مختلف آپشنز زیر غور آئے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نے کل وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی طلب کرلیا ہے جس میں پی ٹی آئی کے اسمبلیوں سے استعفوں کے اعلان پر غور کیا جائے گا۔

Shehbaz Sharif

Asif Ali Zardari

imran khan

PTI Resignation