Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب، پی ٹی آئی استعفوں کے اعلان پر غور ہوگا

اجلاس میں ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال پر بھی غور کیا جائے گا
شائع 29 نومبر 2022 05:09pm
اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر غور ہوگتا۔ فوٹو — فائل
اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر غور ہوگتا۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والا کابینہ اجلاس کل دن 11 بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا جس میں ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال پر غور ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ اجلاس میں پی ٹی آئی کی جانب سے اسمبلیوں سے استعفوں کے اعلان پر بھی غور کیا جائے گا جب کہ کابینہ اور قومی اقتصادی کمیٹی (ای سی سی) کے گزشتہ فیصلوں کو توثیق دی جائے گی۔

federal cabinet

Shehbaz Sharif

اسلام آباد

PTI Resignation