Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور میں ڈھائی سالہ بچے کا قتل، تفتیش کا رُخ جادو ٹونے کی طرف مڑ گیا

بچے کے سینے پر تیز دھار آلے سے بے ربط تحریر لکھی گئی، پولیس
شائع 28 نومبر 2022 10:56pm
تصویر بشکریہ ٹیک لسٹ
تصویر بشکریہ ٹیک لسٹ

گزشتہ روز لاہور کے علاقے چوہنگ میں ڈھائی سالہ بچہ کے اغوا کے بعد قتل میں جادو ٹونے کے شک نے تفتیش کا رُک ہی موڑ دیا، پولیس نے ایک درجن سے زائد افراد کو مشکوک تصور کرتے ہوئے تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔

کمسن مقتول ذیشان کی لاش گزشتہ روز قبرستان سے ملی تھی، نامعلوم ملزمنے ڈھائی سالہ ذیشان کو اغوا کے بعد قتل کیا، اہلِ خانہ کے مطابق بچے کی چھاتی پر تیز دھار آلے سے کچھ لکھا گیا ہے۔

ذیشان کے والد کا کہنا ہے کہ ان کی کسی سے کوئی دشمنی تھی نہ کوئی جھگڑا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچے کے سینے پر تیز دھار آلے سے بے ربط تحریر لکھی گئی، تحریر کے الفاظ تفتیش کا رُخ کالے جادو کی طرف لے جاتے ہیں۔

پوسٹ مارٹم مکمل ہونے کے بعد پولیس نے لاش ورثاء کے حوالے کر دی۔ کمسن ذیشان علی کی میت کو نمازہ جنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔

child murder

Black Magic