Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آزاد کشمیر بلدیاتی انتخاب کا پہلا مرحلہ، تحریک انصاف کو برتری حاصل

آزاد امیدواروں نے 121 نشستیں حاصل کیں۔
اپ ڈیٹ 29 نومبر 2022 09:04am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

آزاد کشمیر کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے 669 میں سے 664 کے نتائج مکمل ہوگئے۔

تحریک انصاف نے 197 اور پیپلزپارٹی نے 194 نشستوں پر کامیابی حاصل کی، مسلم لیگ ن نے 127 جبکہ آزاد امیدواروں نے 121 نشستیں حاصل کیں۔

اس سے قبل، آزاد کشمیر کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں آزاد امیدواروں نے تمام جماعتوں کو جھٹکا دے دیا۔

مظفرآباد ڈویژن میں 540 کونسلر کو کامیاب قرار دیا گیا، جن میں سے 169 امیدوار آزاد تھے۔

پیپلزپارٹی کے 134 اور پی ٹی آئی کے 122 امیدوار کامیاب قرار دئے گئے، ن لیگ کے 97 ، مسلم کانفرنس کے 22، تحریک لبیک اور جے کے پی پی نے ایک ایک نشست حاصل کی۔

مظفرآباد ڈویژن میں 669 میں سے 650 نشستوں پر انتخاب ہوا تھا۔

AJK Local Bodies Election