Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

سندھ ہیلتھ کمیشن میں بڑے پیمانے پر بےقاعدگیوں کا انکشاف

خلاف ضابطہ بھرتیاں اور کروڑوں کی ادائیگیاں۔۔۔
شائع 28 نومبر 2022 10:23pm

سندھ ہیلتھ کمیشن میں بڑے پیمانے پر بےقاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے، ادارے میں دہری شہریت کے حامل شخص کو چیف ایگزیکٹو لگایا گیا۔

سندھ اسمبلی میں پیش کی گئی آڈٹ رپورٹ کے مطابق بھرتیوں کیلیے رولز نہیں بنائے گئے، کانٹریکٹ ملازمین کو خلاف ضابطہ کروڑوں روپے کی ادائیگی کی گئی، جبکہ کمرشل بینکوں کے ذریعے کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری کی گئی جس کی اطلاع محکمہ خزانہ کو بھی نہیں دی گئی۔

رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ ہیلتھ کمیشن میں تقرریوں کیلئے کوئی رول ہی موجود نہیں، بھرتیاں رولز کے بغیر ہوتی رہیں۔

کانٹریکٹ ملازمین کو خلاف ضابطہ ایک کروڑ 61 لاکھ روپے ادا کیے گئے، یونیسیف کی 56 لاکھ روپے کی گرانٹ استعمال ہی نہیں کی گئی، نجی یا سرکاری اداروں پر جرمانے کی حد ہی مقرر نہیں کی گئی۔

آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا کہ سندھ ہیلتھ کمیشن نے نجی اسپتالوں کو فائدہ پہنچایا، ہیلتھ کمیشن نے 41 کروڑ 58 لاکھ روپے بینکوں میں رکھ کر منافع کمایا، غیر قانونی طور پر 62 کروڑ 96 لاکھ کی سرمایہ کاری کی گئی جس کی اطلاع محکمہ خزانہ کو بھی نہیں دی گئی۔

Sindh Health Care Commission

Audit Report