Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

معروف کاروباری شخصیت ایس ایم منیر انتقال کرگئے

ایس ایم منیر کو آج صبح سے بخار کی شکایت تھی، قریبی ذرائع
شائع 28 نومبر 2022 09:27pm
Famous businessman SM Munir passes away | Breaking News | Aaj News

معروف کاروباری شخصیت ایس ایم منیر انتقال کرگئے۔

ایس ایم منیر کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے سرپرست اعلیٰ تھے، وہ ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سربراہ بھی رہے۔

ایس ایم منیر کو آج صبح سے بخار کی شکایت تھی۔ انہیں دل کے دورے کی شکایت پر کاٹی سے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

انہوں نے کچھ عرصے قبل گردوں کا علاج کروایا تھا۔

قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس ایم منیر کے اہلِ خانہ لاہور میں ہیں۔

صنعت کار ایس ایم منیر چمڑے کی صنعت سے وابستہ تھے اور مختلف کمپنیوں اور بینکوں کے بورڈ ممبر بھی رہ چکے تھے۔

آج گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے کاٹی کے دورے پر بھی وہ موجود تھے۔

KATI

SM Muneer