Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کچّے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن، معذور اہلکاروں کو بھیجنے پر آئی جی سندھ کا نوٹس

کچے میں آپریشن کیلئے ایس آر پی کے 600 سے زائد اہلکاروں کا تبادلہ کیا گیا۔
شائع 28 نومبر 2022 04:31pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کچّے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں معذور اہلکاروں کو بھیجنے پر انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے تمام معذور اہلکاروں کے تبادلے روک دیئے۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے سترہ اہلکاروں کا کراچی سے گھوٹکی ٹرانسفر آرڈر منسوخ کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن

کچے میں آپریشن کیلئے ایس آر پی کے 600 سے زائد اہلکاروں کا تبادلہ کیا گیا تھا، جن میں 17 معذور اہلکاروں کے بھی نام شامل تھے۔

IG Sindh Ghulam Nabi Memon

Kacha Area

Ghotki Operation