Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سُرجانی: تشدد سے ہلاک دو مبینہ ڈاکوؤں کی شناخت ہوگئی

ملزمان کے کریمنل ریکارڈز بھی موجود ہیں.
شائع 28 نومبر 2022 04:24pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

گذشتہ روز کراچی کے علاقے سُرجانی ٹاؤن میں اہل علاقہ کے تشدد سے ہلاک دو مبینہ ڈاکوؤں کو پولیس کی جانب سے شناخت کر لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان کی شناخت تحسین اور رضوان کے نام سے ہوئی ہے، ملزمان کے کریمنل ریکارڈز بھی موجود ہیں۔

ملزم تحسین کے خلاف نیوکراچی انڈسٹریل ایریا تھانے میں مقدمات درج ہیں۔

مقتول کے بیٹے کی مدعیت میں مقدمہ درج

گزشتہ روز سرجانی ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کے معاملے کا مقدمہ بھی سلیم مقتول کے زخمی بیٹے ذیشان کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے، جس میں قتل، اقدام قتل اور ڈکیتی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

مدعی مقدمہ نے ایف آئی آر میں بتایا کہ ہم سہراب گوٹھ جانے کیلئے گھر سے نکل کر موٹرسائیکل پر سوار ہوئے کہ اچانک موٹرسائیکل پر سوار دو ڈاکو موقع پر پہنچ گئے۔ ایک ڈاکو کے ہاتھ میں اسلحہ تھا اور انہوں نے اسلحے کے زور پر ہم سے دو موبائل فونز اور پرس چھین لیے۔

مدعی ذیشان کا کہنا تھا کہ مرحوم والد جیسے ہی گھر سے باہر آئے تو ڈاکو گھبرا گئے اور والد پرفائرنگ کردی، جس کے باعث والد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

ذیشان نے کہا کہ مجھے اور بھائی کو بھی گولیاں لگیں، فائرنگ کی آواز سن کر اہل محلہ بھی جمع ہوگئے، اہل محلہ نےدونوں ڈاکوؤں کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، ایک ڈاکو موقع پر اور دوسرا دوران سفر ایمبولنس میں ہلاک ہوگیا۔

Surjani Firing

Dacoits Dead