Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

طلباء تنظیم کے کارکنان کا استاد پر مبینہ تشدد، 15 گرفتار

وفاقی اردو یونیورسٹی میں طلباء تنظیم کی جانب سے اسسٹنٹ پروفیسر بائیولوجی سکندر شیروانی پر تشدد کیا گیا۔
شائع 28 نومبر 2022 03:28pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

کراچی میں قائم وفاقی اردو یونیورسٹی میں طلباء تنظیم کے کارکنان کی جانب سے استاد پر مبینہ تشدد کا واقعہ پیش آیا ہے۔

ایڈمن کی جانب سے 15 پر اطلاع دئے جانے کے بعد پولیس گلشن اقبال کیمپس پہنچی اور تشدد کے الزام میں 15 طلباء کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق طلباء تنظیم نے اسسٹنٹ پروفیسر بائیولوجی سکندر شیروانی پر تشدد کیا، متاثرہ اسسٹنٹ پروفیسر کی مدعیت میں تھانہ عزیز بھٹی میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی وجوہات تاحال نامعلوم ہیں، جلد ہی وجوہات کا پتا چلایا جائے گا اس کے بعد گرفتار ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Federal Urdu University

Students Organization

Assistant Professor Sikandar Sherwani