Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیرپور: دو گروپوں کے درمیان تصادم، ایک شخص جاں بحق 12 زخمی

جھگڑے میں لاٹھیوں اور کلہاڑیوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔
شائع 27 نومبر 2022 12:57pm
فوٹو (وسیم سومرو)
فوٹو (وسیم سومرو)

رپورٹ: وسیم سومرو

خیرپور کے علاقے پیروسن میں دو گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 12 افراد زخمی ہوگئے۔

پیروسن تھانہ کی حدود میں دونوں گروپوں میں جھگڑے میں لاٹھیوں اور کلہاڑیوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔

جھگڑے میں کلہاڑیاں لگنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 12 افراد زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر روانہ ہوگئی ہے۔

police

Khairpur

Pirwasan