بجلی، گیس کے معاملات پرسندھ سے زیادتیوں کا ازالہ کیا جائے، صوبائی وزیرتوانائی
بجلی اورگیس کے معاملات پرسندھ سے زیادتیوں کے ازالے کے لئے وزیرتوانائی امتیازشیخ نے وزیرمملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کو خط لکھ دیا۔
امتیازشیخ کا کہنا ہے کہ گیس لوڈشیڈنگ اور کم پریشرسےعوام شدید مشکلات کا شکارہیں جبکہ سندھ کومزید گیس مختص کرنے کی ازسرنو پالیسی شروع کی جائے۔
صوبائی وزیرتوانائی کی جانب سے لکھے گئے مراسلے کے مطابق وفاقی ریگولیٹری اداروں میں صوبے کی نماٸندگی کو یقینی بنائی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ گیس لوڈشیڈنگ، کم پریشرسےعوام کو شدید مشککل پیش آرہی ہے ساتھ ہی گیس کی بندش سے صنعتیں بند ہورہی ہیں اورسندھ میں بیروزگاری میں اضافہ ہورہا ہے جس سے ملکی معیشت کوشدید نقصان پہنچ رہا ہے۔
مراسلے میں کہا کہ صوبے کی روزانہ گیس پیداوار2,111 ایم ایم سی ایف ڈی ہے اور صرف 700 سے 800 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کی جاتی ہے۔
وزیرتوانائی امتیازشیخ نے کہا کہ فیڈرل انرجی ریگولیٹری اتھارٹی کے اداروں کی تشکیل نو کی جائے اورسندھ کے نماٸندوں کی ریگولیٹری اتھارٹی میں شمولیت یقینی بنائی جائے۔
Comments are closed on this story.