Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

سی ٹی ڈی کی اورنگی میں کارروائی، دوہرے قتل کا ماسٹر مائنڈ گرفتار

فائرنگ سے شہری اور اہلکار شہید ہوگئے تھے۔
اپ ڈیٹ 26 نومبر 2022 11:09am

کاؤنٹر ٹررزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پاک کالونی میں شاہین فورس کے اہلکار سمیت دوہرے قتل کا ماسٹر مائنڈ زاہد چنہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

انچارج سی ڈی ڈی کے مطابق 19 اکتوبر کو بڑا بورڈ کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا، ملزمان نے بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہری کو لوٹا تو شاہین فورس کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے، جس کے بعدٓ ملزمان نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں شہری اور اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

سی ٹی ڈی انچارج کا کہنا تھا کہ ملزم کو اورنگی سے گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

karachi

CTD

korangi