Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں نوجوان نے چھریوں کے وار سے لڑکی کو شدید زخمی کردیا

پاپوش نگر کے علاقے میں ہولناک واقعہ
اپ ڈیٹ 25 نومبر 2022 07:07pm
زخمی لڑکی کو اسپتال پہنچا دیا۔ تصویر سوشل میڈیا
زخمی لڑکی کو اسپتال پہنچا دیا۔ تصویر سوشل میڈیا

کراچی میں ناظم آباد کے علاقے پاپوش نگر میں بڑا میدان کے قریب ایک نوجوان نے چھریوں کے پے درپے وار سے ایک لڑکی کو شدید زخمی کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان اور لڑکی ایک دوسرے کو جانتے ہیں۔

پولیس کے مطابق حملہ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور وہ تھانے میں منتقل کیا جا چکا ہے۔

حملے میں لڑکی شدید زخمی ہوئے جسے اسپتال پہنچا دیا گیا۔

پاپوش نگر پولیس نے بتایا کہ مبینہ طور پر لڑکا اور لڑکی ایک دوسرے کو جانتے ہیں، زخمی لڑکی کراچی کی ہی رہنے والی ہے، مزید معلومات حاصل کررہے ہیں۔

بعدازاں لڑکی کی شناخت ہوگئی جس کی عمر 18 برس بتائی گئی ہے۔ زیرحراست لڑکے کا نام اسامہ ہے جو ایک مرحوم پولیس انسپکٹر کا بیٹا ہے۔ ملزم نے پولیس کو بتایا کہ لڑکی کی اس سے دوستی تھی لیکن ان دنوں اس نے رابطہ ختم کردیا تھا۔

Karachi Crime