Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور: ایس ایچ اوتھانہ شاہ پورنے موسیقی پر پابندی لگادی

خلاف ورزی کی تو نہیں چھوڑں گا، ایس ایچ او
اپ ڈیٹ 25 نومبر 2022 01:53pm
تصویر بشکریہ ہاؤس آف پاکستان
تصویر بشکریہ ہاؤس آف پاکستان

پشاورکے تھانہ شاہ پور کے ایس ایچ اوعبدالعلی نے موسیقی پر پابندی لگادی ہے۔

ایس ایچ اوعبدالعلی کی ویڈیو سامنے آگئی جس انہوں نے اعلان کیا ہے کہ علاقے میں تمام فیصلے شریعت کے مطابق ہوں گے۔

انہوں نے ویڈیو میں کہا کہ کسی بھی مسئلہ پرفتوی لاکردوں گا اور شادی بیاہ میں موسیقی کی اجازت بھی نہیں دوں گا ساتھ ہی ڈانس پر پابندی ہوگی۔

ایس ایچ اوعبدالعلی نے کہا کہ آتش بازی اور فائرنگ پر بھی پابندی ہوگی اگرکسی نے خلاف ورزی کی تو نہیں چھوڑں گا۔

KPK

Dance Parties

Weddings

Transgender dance