Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سرکاری افسر کے گن مین کی فائرنگ، دو مبینہ ڈاکو ہلاک

سالڈ ویسٹ کے دفتر میں غیر ملکی کام کر رہے تھے۔
شائع 23 نومبر 2022 04:09pm
علامتی تصویر بزریعہ اے ایف پی
علامتی تصویر بزریعہ اے ایف پی

کراچی کے علاقے کورنگی میں سرکاری افسر کے گن مین کی فائرنگ سے ایک مبینہ ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوا جو علاج کے دوران دم توڑ گیا۔

فائرنگ کا واقعہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے آفس کے قریب پیش آیا، سالڈ ویسٹ کے دفتر میں غیر ملکی کام کر رہے تھے۔

ایس ایس پی کورنگی ساجد سدوزئی کا کہنا ہے کہ دو ڈاکو موقعے سے فرار بھی ہوئے ہیں، ہلاک ڈاکوؤں کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جارہا ہے، جبکہ فرار ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لئے کارروائی کی جارہی ہے۔

Dacoits

Korangi Firing