Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

نئے آرمی چیف کے نام کا اعلان 25 نومبر کی شام کو سامنے لانے کا اشارہ

وزیراعظم نے معمول کی سرگرمیاں منسوخ کر دیں
اپ ڈیٹ 23 نومبر 2022 04:38pm

وزیراعظم شہباز شریف نے اہم عسکری عہدوں پرتعیناتی کے معاملے پرمعمول کی سرگرمیاں منسوخ کردیں۔

آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کے لئے سمری موصول ہونے کے بعد وزیراعظم اور وزیردفاع خواجہ آصف کے درمیان اہم ملاقات جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق خواجہ آصف نے تقریریوں کے حوالے سے بھیجے گئے پینل میں شامل ناموں کی پروفائل پروزیراعظم کو بریفنگ دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم تقرریوں کیلئے بھجوائے گئے ناموں کاجائزہ لے رہے ہیں جس کے بعد وہ اس حوالے سے آج اتحادی جماعتوں سے حتمی مشاورت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق مشاورتی اجلاس کے بعد پارلیمانی لیڈرز کوعشائیہ بھی دیا جائے گا۔

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ نئے آرمی چیف کی تقرری کے لئے قانونی تقاضوں کو پورا کرنے میں آج کا دن لگ جائے گا، لہٰذا اُمید یہی ہے کل تک چیزیں فائنل ہوجائیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ترکیہ پرسوں شام کو جانا ہے، اہم معاملے پر وفاقی کابینہ سمیت اتحادیوں لو بھی مکمل اعتماد میں لیا جائے گا۔

COAS

Khawaja Asif

PM Shehbaz Sharif

Army chief appointment