Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پولیس اہلکار کو قتل کرنیوالے خرم کے سوئیڈن فرار کی تفصیل سامنے آگئی، واپس لانے کی کوششیں

ملزم کے برادر نستبی سے تفتیش، خرم نثار سوئیڈن فرار ہو گیا تھا
اپ ڈیٹ 23 نومبر 2022 03:24pm

کراچی میں پولیس اہلکارکے قتل کے مرکزی خرم نثار کے سویڈن فرارہونے میں ایف آئی اے کی غفلت سامنے آ گئی۔

اکیس نومبرکی شب کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 5 میں خرم نامی شخص کی فائرنگ سے پولیس اہلکارجاں بحق ہوگیا تھا۔ ساؤتھ پولیس نے ایف آئی اے امیگریشن کو اس واقعے کی تفصیلات صبح 4:30 بجے فراہم کی تھیں جس میں ملزم خرم نثارکے پاکستانی پاسپورٹ کی تفصیلات بھی شامل تھیں۔

ملزم خرم نثارنے بورڈنگ صبح 4 بجکر 11 منٹ پرکروا لی تھی اور ترکش ایئرلائن کی جس پرواز سے وہ روانہ ہوا وہ ایک گھنٹہ تاخیرکا شکار تھی اس لیے بورڈنگ کے باوجود ملزم ایک گھنٹہ تک ایئرپورٹ پر ہی موجود تھا۔

ملزم کی ائرپورٹ موجودگی کے دوران ہی ایف آئی اے کو تمام معلومات مل چکی تھیں لیکن اس حوالے کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی جس پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔

اس کیس کی تحقیقات ایس ایس پی ساؤتھ کی سربراہی میں 4 رکنی خصوصی ٹیم کررہی ہے جو ایک ہفتہ میں رپورٹ اعلیٰ حکام کوارسال کرے گی۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم کے قریبی رشتہ دار نے فرارہونے میں اس کی مدد کی، اس حوالے سے پاکستانی نژاد غیرملکی قریبی عزیز سے تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ مقتول سپاہی کے ساتھی امین کے بیانات میں باربار تضاد سامنے آرہا ہے، گاڑی میں لڑکی کی موجودگی کے شواہد بھی نہیں مل سکے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ عرفان بلوچ کا کہنا ہے کہ ملزم کوموسٹ وانٹڈ قراردیتے ہوئے اس کی گرفتاری کیلئے ایف آئی اے سے رابطہ کیا گیا ہے۔ ملزم کےریڈوارنٹ جاری کروائے جائیں گے۔

عرفان بلوچ کا کہنا ہے کہ ڈی جی پاسپورٹ کو خط لکھ کر ملزم کا پاکستانی پاسپورٹ بھی منسوخ کروائیں گے، ملزم خرم نثارکے سوئیڈش پاسپورٹ کے ساتھ پاکستان پاسپورٹ کی تفصیلات بھی ہوں گی اور وہ جہاں بھی جائے گا، مجرمانہ ریکارڈ بلنک کرے گا۔ اس کیس میں دفترخارجہ کے ذریعے سوئیڈش قونصل خانےکوبھی خط لکھاجائے گا۔

اس سے قبل ملزم کی بیرون ملک فرار کے وقت امیگریشن کاؤنٹر کی تصویر سامنے آئی تھی۔ حکام کے مطابق ملزم نے بیرون ملک فرار ہونے کے لئے سوئیڈش پاسپورٹ کا استعمال کیا، ملزم صبح ساڑھے 3 بجے ائیرپورٹ پہنچا، 4 بج کر 11 منٹ پر امیگریشن کرائی اور پرواز ٹی کے 709 کے ذریعے 7 بج کر 18 منٹ پراستنبول کے لئے روانہ ہوا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ عرفان بلوچ کے مطابق ملزم خرم نثارکا آبائی گھرڈیفنس فیز 5 میں جائے وقوع کے قریب ہے، پولیس نے ملزم کے گھر چھاپہ مار کر اسلحہ اور دستاویزات برآمد کرلیں جب کہ چوکیدار کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

دوسری جانب آج نیوز سے خصوصی گفتگو میں ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا نے بتایا کہ ملزم خرم نثار کے دونوں سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا ہے، جبکہ ملزم کا ڈرائیور اور سالا پہلے ہی گرفتار ہیں۔

ایس ایس پی ساؤتھ نے بتایا کہ ملزم کا ریکارڈ پاکستان اور سوئیڈن دونوں میں ٹھیک نہیں رہا۔،ملزم واردات کے وقت نشے میں بھی لگ رہا تھا۔

فرارمیں مدد کرنے والے عزیز کا بیان

ملزم کے فرارمیں اہم کرداراداکرنے والے ملزم کے قریبی عزیزکی بیان کی وڈیو سامنے آگئی ہے جس میں پولیس کو بیان دیتے ہوئے اس کا کہنا ہے کہ خرم نثارواردات کے بعد میرے ہوٹل آیا اور ویٹریا منیجرکےذریعےمجھے بلاکرکہا کہ آج ہی ملک سے باہر جانا ہے۔

عامر کے مطابق ملزم کی پہلے بھی دشمنی تھی اس لیے میں سمجھا کہ وہی معاملہ ہے، مجھے اس نے گاڑی میں بتایا کہ لڑائی ہوگئی ہے اس لیے ملک سے باہرجانا ہے۔ خرم نثار نے پہلے سے ٹکٹ نہیں کرائی تھی اور ائرپورٹ پرمیری اہلیہ بھی ساتھ گئی جسے دبئی جانا تھا۔

shaheen force

Khurram Nisar