Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آرمی چیف کی تعیناتی پرشہباز گِل کے جواب نے قہقہے بکھیردیے

'میں اپنے حصے کی مار کھا چُکا ہوں'
شائع 23 نومبر 2022 12:23pm

اداروں اوران کے سربراہان کے خلاف اُکسانے کے جرم میں بغاوت کے مقدمے کا سامنا کرنے والے شہبازگل نے نئے آرمی چیف کی تقرری کے معاملے پرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے دلچسپ ردعمل ظاہرکیا۔

سوشل میڈیا پروائرل ویڈیومیں صحافی نے سوال کیا ، ”سرآپ نے بات کی آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے ملک میں ایک ہیجان برپا ہے،آپ لوگوں نے 26 تاریخ کا انتخاب کیوں کیا؟ کیا آپ بھی آرمی چیف کی تعیناتی پردباؤ ڈالنا چاہتے ہیں اور کیا تحریک انصاف بھی اس ہیجان میں برابرکی شریک ہے؟“۔

جواب میں شہباز گل نے پنجابی زبان میں اپنے تحفظات کاایسے اظہار کیا کہ موقع پرموجود تمام افراد قہقہہ لگانے پرمجبور ہوگئے۔

شہبازگل نے کہا ، “ایدا جواب کسی ہورنوں دین دیون، کُٹدے بہت نے، بڑا ماردے نے اللہ دی قسمے (اس کا جواب کسی اورکودینے دیں، مارتے بہت ہیں، بہت مارتے ہیں اللہ کی قسم)۔

ساتھ انہوں نے پنجابی میں ہی سوال پوچھنے والے کیلئے کہا کہ “ میں اپنے حصےکی مارکھاچکا ہوں، میرابھائی بہت پیاراہے“۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے چیف آف اسٹاف کو ٹی وی ٹاک شو میں ریاستی اداروں کے سربراہان کے خلاف بیانات کے الزام میں 9 اگست کو بنی گالا کے قریب سے گرفتار کیا گیا تھا۔

شہبازگل کے خلاف تھانہ بنی گالا میں سٹی مجسٹریٹ کی مدعیت میں بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا، ایف آئی آر میں اداروں اور ان کےسربراہوں کے خلاف اکسانے سمیت دیگر دفعات شامل کی گئیں۔

pti

Army Chief

COAS

shehbaz gill

Army chief appointment