Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہندو تاجر کو اغوا کرنے کے الزام میں سی ٹی ڈی افسر گرفتار

ساگر کمار کو اغوا کر کے ملزمان نے 50 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا، پولیس ذرائع
شائع 22 نومبر 2022 04:53pm
تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے مغوی کو بازیاب کرالیا گیا۔ فوٹو — فائل
تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے مغوی کو بازیاب کرالیا گیا۔ فوٹو — فائل

حید آباد سے ہندو تاجر اغوا کرکے تاوان کا مطالبہ کرنے کے الزام میں سی ڈی افسر کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق انسپیکٹر جاوید شیخ سمیت کانسٹیبل ارشاد اقبال اور جاوید علی کو حیدر آباد سے ہندو تاجر ساگر کمار کو اغوا کر کے تاوان طلب کرنے کے الزام میں گارڈن ہیڈ کوارٹرز کے قریب سے گرفتار کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ساگر کمار کو اغوا کر کے ملزمان نے 50 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا، رقم کی ادائیگی اور بازیابی کے لئے مغوی کے بھائی آکاش کو کراچی بلوایا گیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مغوی کی بازیابی کے لئے 5 لاکھ روپے دیے تو ملزمان مشتعل ہوگئے، اسی دوران رینجرز اور پولیس نے کارروائی کر کے تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا جب کہ مغوی کو بازیاب کرالیا گیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ گرفتار اہلکاروں کے خلاف اعلیٰ سطح پر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

karachi

CTD

rangers

Sindh Police

hindu community