Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

آرمی چیف کی تقرری پر وزیراعظم اور حساس ادارے کے سربراہ کی اہم ملاقات، نام کل آجائیں گے، وزیردفاع

سابق صدر زرداری بھی وزیراعظم سے ملنے پہنچ گئے
اپ ڈیٹ 22 نومبر 2022 09:24pm
وزیراعظم شہباز شریف اور آصف زرداری کی پی ایم ہاؤس میں ملاقات۔ فوٹو — سوشل میڈیا
وزیراعظم شہباز شریف اور آصف زرداری کی پی ایم ہاؤس میں ملاقات۔ فوٹو — سوشل میڈیا

وزیراعظم شہبازشریف اور وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے نئے آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے اہم مشاورتی ملاقات کی ہے۔ذرائع کے مطابق اس اہم ملاقات میں حساس ادارے کے سربراہ بھی موجود تھے۔ اس ملاقات کے چند گھنٹے بعد وزیر دفاع نے کہا کہ وزیراعظم کے پاس سینئر جرنیلوں کے نام کل(بدھ) تک آجائیں گے۔

فوج میں اہم تعیناتیوں سے متعلق مشاورت کے لیے کی جانے والی وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم، حساس ادارے کے سربراہ اور وزیر دفاع کی مشاورت میں معاون خصوصی ملک احمد خان بھی موجود تھے۔

ذرائع نے آج نیوز کو بتایا کہ اس ملاقات سے آرمی چیف سمیت فوج میں اہم تعیناتیوں کے حوالے سے پیش رفت متوقع ہے۔

آرمی چیف تعیناتی پر وزارت دفاع کو پی ایم ہاؤس سے خط موصول

گزشتہ روز وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا تھا کہ ایک روز کے اندر تعیناتی کے مراحل طے ہو جائیں گے۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا تھا کہ دو تین روز میں اہم تعیناتی کا معاملہ حل ہو جائے گا، وزارت دفاع کو وزیراعظم ہاؤس سے خط موصول ہوا ہے، وہ خط جی ایچ کیو سے کمیونیکیٹ ہوگیا ہے۔

منگل کو وزیراعظم ہاؤس میں پی پی رہنما آصف زرداری نے بھی شہباز شریف سے ملاقات کی۔

شام کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم کے پاس سینئر جرنیلوں کے نام بدھ کو آجائیں گے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ اگلے 48 گھنٹوں میں آرمی چیف کی تقرری کا کام ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ وزارت دفاع کے پاس کل سینیئر افسران کے نام آجائیں گے، ہم نام وزیراعظم کے حوالے کردیں گے اور وہ فیصلہ کرلیں گے، سمری وزیراعظم آفس کو ہینڈ اوورکردیں گے پھر وزیراعظم کا اختیارہے۔

ان کا کہنا تھاکہ سینیئرفوجی افسران کا نام بھیجنے کا استحقاق جی ایچ کیوکا ہے، سول ملٹری تعلقات میں قطعی کوئی تناؤ نہیں ہے۔

خواجہ آصف سے سوال کیا گیا کہ وزیراعظم کتنا وقت لیں گے؟ انہیں ترکی بھی جانا ہے، اس پر ان کا کہنا تھاکہ یہ صرف 48 گھنٹے کی بات ہے۔

DG ISI

PM Shehbaz Sharif

Army chief appointment

Defense Minister Khawaja Asif