Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: منشیات کی فروخت کیلئے سوشل میڈیا استعمال کئے جانے کا انکشاف

شیریں جناح کالونی منشیات کی ترسیل کا مرکز بن گیا ہے
شائع 22 نومبر 2022 01:55pm
تصویر بزریعہ ایڈوب اسٹاک
تصویر بزریعہ ایڈوب اسٹاک

کراچی میں منشیات کی فروخت، تقسیم اور حصول کیلئے واٹس ایپ اور سوشل میڈیا استعمال کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

حکومت سندھ کو پیش کی گئی اینٹی نارکوٹکس فورس کی تفصیلی رپورٹ کے مطابق شیریں جناح کالونی منشیات کی ترسیل کا مرکز بن گیا ہے، جبکہ کٹی پہاڑی، قائد آباد، ابراہیم حیدری، ریڑھی گوٹھ بھی منشیات کی ترسیل کا گڑھ بنے ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق تین سال میں قانونی اداروں نے کراچی سے بڑی تعداد میں منشیات پکڑی، کراچی سے تین سال کے دوران 62 من ہیروئن اور 547 من چرس قبضے میں لی گئیں۔

کراچی سے 14 من آئس اور دیگر منشیات بھی قبضے میں لیں، منشیات فروشی کے الزام میں 507 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ منشیات کے خلاف 554 مقدمات درج کیے گیے۔

karachi

WhatsApp

social media

Drug Peddling