Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد کچہری حملہ، 8 ملزمان بری

استغاثہ ملزمان کے خلاف الزامات ثابت نہ کر سکا، عدالت
شائع 22 نومبر 2022 01:06pm
تصویر بزریعہ روئٹرز
تصویر بزریعہ روئٹرز

کچہری حملہ کیس کے پانچ ملزمان آٹھ سال بعد عدم ثبوت کی بنا پر مقدمہ سے بری کردئے گئے۔

کیس کا فیصلہ اسلام آباد کی مقامی عدالت کے سیشن جج طاہر محمود نے سنایا۔

عدالت کا کہنا تھا کہ استغاثہ ملزمان کے خلاف الزامات ثابت نہ کر سکا، پولیس کی جانب سے انتہائی ناقص تفتیش کی بنا پر ملزمان کو بری کیا۔

ملزمان پر سہولت کار کا کردار ادا کرنے کا الزام تھا۔

3 مارچ 2014 کو اسلام آباد کچہری میں دو خودکش حملے کئے گئے تھے۔

سانحہ کچہری میں ایڈیشنل سیشن جج سمیت 13 افراد شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوئے تھے۔

واقعہ کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کیا گیا تھا۔

Islamabad Court Blast