Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آرمی چیف کی تعیناتی پر رانا ثناء کا بیان خطرے کی گھنٹی ہے، شیخ رشید

'بیان سے واضح ہے سب اچھا نہیں، سب ایک پیج پرنہیں'
شائع 22 نومبر 2022 10:34am

رانا ثناء کا بیان خطرے کی گھنٹی ہے۔

شیخ رشید نے آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق وزیرداخلہ رانا ثناء کے بیان کو خطرے کی گھنٹی قراردے دیا۔

جیو ٹی وی کے پروگرام میں شریک رانا ثناء نے کہاتھا کہ سمری آئے نہ آئے دونوں صورتوں میں آرمی چیف کی تعیناتی ہوجائے گی۔ روایت ہے کہ تعیناتی کا نوٹیفکیشن آرمی چیف کی ریٹائرمنٹ سےدوتین دن پہلے ہوتا ہے۔

اس پرردعمل میں سربراہ عوامی مسلم لیگ اور پی ٹی آئی کے اتحادی شیخ رشید نے کہا ہے کہ، ”راناثناء کابیان بغیرسمری کے بھی نیا آرمی چیف تعینات کردیں خطرےکی گھنٹی ہے“۔

شیخ رشید نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ جب تک نئے آرمی چیف کی تعیناتی کامسئلہ حل نہیں ہوتا، سیاست میں ٹھہراؤنہیں آئےگا۔

انہوں نے لکھا کہ ، ”وزیر داخلہ کےبیان سےواضح ہے سب اچھا نہیں، سب ایک پیچ پرنہیں ہیں، خودہی اثاثوں کے ریکارڈ کولیک کرواتےہیں خود ہی تحقیقات کاحکم دیتے ہیں“۔

ایک اور ٹویٹ میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملک د یوالیہ ہونے کے قریب تر پہنچ گیااوریہاں نفسانفسی کا عالم ہے۔

آئندہ 5 دنوں کو انتہائی اہم قراردینے والے شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ ،“ پی ڈی ایم ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے والی ہے، کیئرٹیکر کی مدت نہیں بڑھ سکتی۔ 26 نومبرکو دوپہر 2 بجے راولپنڈی عمران خان کےلانگ مارچ کا تاریخی استقبال کرے گا،30 نومبر تک فیصلہ ہوجائے گا، آرہوگا یا پارہوگا“۔

سمری کے بغیربھی آرمی چیف کی تعیناتی کا عندیہ دینے والے رانا ثناء کا کہنا تھا کہ،“ یہ فرض نہیں کرنا چاہئے کہ وزارت دفاع کی طرف سے سمری نہیں آئے گی، وزیراعظم ہاؤس نے سمری طلب کی ہے اور وزارت دفاع نے سمری بھیجنے کیلئے دو دن کا وقت مانگا ہے سمری میں سے ایک نام بھی فائنل ہوگا جس پر سول وعسکری قیادت پوری طرح متفق ہوگی“۔

رانا ثناء اللہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ آرمی چیف جو نام بھیجیں گے وہی ان کی طرف سے ہوں گے، وزیراعظم انہی ناموں میں سے کسی ایک کو آرمی چیف تعینات کریں گے۔

Sheikh Rasheed

Army Chief

COAS

Rana Sanaullah

Army chief appointment