Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ پولیس کا آئیڈیاز ایکسپو سے جدید ہتھیار خریدنے کا فیصلہ

پولیس افسران پر مشتمل کمیٹی خریداری کو حتمی شکل دے گی
شائع 20 نومبر 2022 12:19pm
کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقدہ 11ویں بین الاقوامی دفاعی نمائش کی جھلک، تصویربشکریہ پی پی آئی
کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقدہ 11ویں بین الاقوامی دفاعی نمائش کی جھلک، تصویربشکریہ پی پی آئی

سندھ پولیس کی جانب سے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے لئے آئیڈیاز ایکسپو سے جدید ہتھیار شارٹ لسٹ کرلئے گئے۔

آئی جی آفس میں ہونے والے اجلاس کے دوران جدید ہتھیار خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق اسنائپر رائفل گنز کی خریداری بھی زیرِغور ہے جبکہ دیگر اسلحہ، گاڑیاں، آئی ٹی آلات بھی خریدے جائیں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ایکسپو میں شریک کمپنیوں سے ابتدائی بات چیت ہوچکی ہے اور پولیس افسران پر مشتمل کمیٹی خریداری کو حتمی شکل دے گی۔

واضح رہے کہ دفاعی نمائش آئیڈیاز(2022) کا آغاز کراچی ایکسپو سینٹر میں ہوا تھا جس میں پاکستان سمیت 51 ممالک کے 285 وفود بھی شریک ہوئے تھے۔

Sindh Police

Ideas 2022