Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

کراچی: مفتی رفیع عثمانی کو سپرد خاک کردیا

نماز جنازہ میں گورنر سندھ سمیت سیاسی،سماجی اورمذہبی شخصیات نے شرکت کی
اپ ڈیٹ 20 نومبر 2022 03:57pm
مرحوم مفتی رفیع عثمانی کی نمازِ جنازہ سے قبل دارالعلوم کورنگی کراچی کے اندر کے  مناظر، تصویر آج نیوز
مرحوم مفتی رفیع عثمانی کی نمازِ جنازہ سے قبل دارالعلوم کورنگی کراچی کے اندر کے مناظر، تصویر آج نیوز
مفتی رفیع عثمانی کی میت کو منتقل کیا جارہا ہے،  تصویر آج نیوز
مفتی رفیع عثمانی کی میت کو منتقل کیا جارہا ہے، تصویر آج نیوز
مفتی اعظم پاکستان محمد رفیع عثمانی کا انتقال جمعہ کے روز ہواتھا، تصویر: سوشل میڈیا
مفتی اعظم پاکستان محمد رفیع عثمانی کا انتقال جمعہ کے روز ہواتھا، تصویر: سوشل میڈیا

ممتاز عالم دین مفتی محمد رفیع عثمانی کو کراچی میں کورنگی دارالعلوم کے قبرستان سپرد خاک کردیا گیا۔

مرحوم کی نمازجنازہ کورنگی دارالعلوم کراچی میں ادا کی گئی جس میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری، امیر جماعت اسلامی حافظ نیعم الرحمن، جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان الرحمن بھی شریک تھے۔

مرحوم مفتی رفیع عثمانی کی نمازجنازہ مفتی تقی عثمانی نے پڑھائی جبکہ تدفین دارالعلوم کے قبرستان میں کی جائے گی۔

عالم دین مفتی رفیع عثمانی کی نمازِ جنازہ میں مفتیان اکرام علما اکرام اور عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ اس موقع پولیس اور رینجر کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

مفتی محمد رفیع عثمانی دارالعلوم کورنگی کراچی کے صدر اور وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سرپرست اعلٰی تھے، جو گزشتہ کئی عرصے سے عارضہ میں مبتلا تھے۔

مرحوم مفتی محمد رفیع عثمانی 21 جولائی 1936ء تحریک پاکستان کے رہنما اور مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد شفیع عثمانی کے بڑے صاحب زادے اور پاکستان کے موجودہ مفتی اعظم اور مشہور درسگاہ جامعہ دارالعلوم کراچی کے رئیس الجامعہ ہیں۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم شہباز شریف وزیرداخلہ، وزرائے اعلیٰ مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر سیاسی و مذہبی شخصیات نے مفتی رفیع عثمانی کے انتقال پر افسوس کا اظہارکیا ہے۔

karachi

Sindh Rangers

Sindh Police

Muhammad Rafi Usmani

Jamia Darul Uloom Karachi