Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: ٹرانس جینڈرز مارچ میں نقصِ امن کا خدشہ، منتظمین نے سیکیورٹی مانگ لی

مارچ کو شدت پسندوں سے محفوظ بنایا جائے، منتظمین
شائع 19 نومبر 2022 12:37pm
تصویر بشکریہ بی بی سی اردو
تصویر بشکریہ بی بی سی اردو

کراچی میں ہونے والے ٹرانس جینڈرز کے ”مورت مارچ“ میں نقص امن کا خدشہ ہے جس کے پیش نظر مارچ کے منتظمین نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو جامع سیکیورٹی کے لئے خط لکھ دیا۔

ٹرانس جینڈرز کے حقوق کے لیے احتجاجی مظاہرہ اور مارچ 20 نومبر کو فریئرہال میں ہوگا، جس کے شرکاء مارچ کرتے ہوئے کراچی پریس کلب پرآئیں گے۔

ٹرانس جینڈرز کے ”مورت مارچ“ میں ہزاروں ٹرانس جینڈرز، سول سوسائٹی کے نمائندے شرکت کریں گے، جس سے متعلق منتظمین کا کہنا ہے کہ مارچ کو شدت پسندوں سے محفوظ بنایا جائے۔

منتظمین نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ ہم ٹرانس جینڈرز کے حقوق کے لئے منظم انداز میں آواز اٹھائیں گے جبکہ ساری دنیا کی نظریں ہمارے مارچ پر ہے عالمی میڈیا بھی کوریج دے گا۔

ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے مظاہرین کی اجازت دیتے ہوئے تحفظ کا یقین دلا دیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق احتجاجی مارچ میں شریک افراد کی سیکورٹی کو یقینی بنانے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے۔

پولیس نے کہا کہ احتجاجی مارچ کے راستوں پر بم ڈسپوزل اسکواڈ سے سوئپنگ سرچنگ کروائے جائے گی۔

Transgender