Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

مختلف علاقوں میں پولیس اور ڈاکوؤں میں مقابلے، ایک ڈاکو ہلاک 5 زخمی

ملزمان سے 4 پسٹل، ایمونیشن اور 6 موبائل فونز اور نقدی برآمد۔
شائع 19 نومبر 2022 10:43am
فوٹو (فائل)
فوٹو (فائل)

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلوں میں 1 ڈاکو ہلاک جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق خالد بن ولید روڈ کے قریب پولیس کے ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ، ایک زخمی ہوا، دونوں کی شناخت تاحال نہ ہوسکی ہے۔

کورنگی میں بھی پولیس کے دو مختلف مقابلوں کے دوران 4 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ زمان ٹاؤن اور سعودآباد پولیس علاقہ گشت پر مامور تھی کہ 4 ملزمان کو لوٹ مار کی واردات کرتے دیکھا تو ڈاکوؤں اور پولیس میں مقابلہ ہوا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے 4 پسٹل، ایمونیشن اور 6 موبائل فونز اور نقدی برآمد کرلی۔

karachi

korangi

Sindh Police