Aaj News

منگل, جنوری 14, 2025  
13 Rajab 1446  

کراچی میں ڈاکوؤں نے رُوپ بدل کرلوٹنا شروع کردیا

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر
شائع 19 نومبر 2022 12:01pm

کراچی میں ویسے تو جرائم کی متعدد وارداتیں ہوتی ہیں لیکن حال میں ہی آن لائن بائیک سروس رائیڈر کے روپ میں 2 اسٹریٹ کرمنل کی واردات سامنے آگئی۔

ملیر افلاح میں ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پرآگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈاکو سبز رنگ کا ہیلمٹ لگائے ہوئے ہیں۔

ملزمان کا حُلیہ بالکل آفس ورکرز جیسا ہے، جو شہری کو ٹٹول ٹٹول کر لوٹتے رہے اور با آسانی فرار بھی ہوگئے، جبکہ واردات کے مقام پر دیگر شہریوں کو اطراف سے کو گزرتے دیکھا جاسکتا ہے۔