Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سیلاب کی تباہ کاریاں: بھوسے کے بیوپاریوں کو کروڑوں روپے نقصان

بھوسے کی قلت سے اس کی مانگ میں بھی اضافہ ہوگیا
شائع 19 نومبر 2022 11:34am
پانی میں بہہ جانے والے بھوسے کو مزدوراٹھا کردوسری جگہ منتقل کر رہے ہیں، تصویرــ  نمائندہ آج نیوز
پانی میں بہہ جانے والے بھوسے کو مزدوراٹھا کردوسری جگہ منتقل کر رہے ہیں، تصویرــ نمائندہ آج نیوز
کروڑوں روپے کا بھوسہ بھی پانی کی نظرہوگیا۔ تصویرــ  نمائندہ آج نیوز
کروڑوں روپے کا بھوسہ بھی پانی کی نظرہوگیا۔ تصویرــ نمائندہ آج نیوز

جعفرآباد اورصحبت پورسمیت نصیرآباد ڈویژن میں سیلاب کی تباہی سے بھوسے کے بیوپاریوں کو کروڑوں روپے کا معاشی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔

نصیرآباد ڈویژن میں بھوسے کے بیوپاری ہرسال کروڑوں روپے کا بھوسہ خرید کراسٹاک کرتے ہیں اوراسے فروخت کے لئے کراچی کے بھینس کالونی اور کوئٹہ کے بھوسہ منڈی میں فروخت کرتے ہیں۔

ملک میں آنے والے حالیہ سیلاب سے ان کے کروڑوں روپے کا بھوسہ بھی پانی کی نظرہوگیا لیکن اگرکسی بیوپاری کا بھوسہ بچ بھی گیا، تو مزدوربڑی تکلیف سے اٹھاکر پانی سے باہر نکال کرٹرکوں میں لوڈ کرتے ہیں۔

بھوسہ بہہ جانے سے ان سے منسلک مزدور بھی بے روزگارہوگئے ہیں جبکہ بھوسہ بہہ جانے کے بعد اس کی مانگ اورقیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔

بھوسہ بیوپاریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے نقصانات کے تخمینہ لگانے کے لئے سروے شروع کیا جائے۔

jafferabad

Flood victims

Pakistan Floods