Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

اے این ایف کی اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی، ملزم سے 20 ہزارنشہ آور گولیاں برآمد

کراچی میں بھی کار سے 100 کلو چرس برآمد کر کے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
شائع 19 نومبر 2022 09:09am
اسلام آباد ایئرپورٹ (فوٹو:فائل)
اسلام آباد ایئرپورٹ (فوٹو:فائل)

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کا ملک بھر میں منشیات کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اے این ایف نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ملزم سے 20 ہزار 200 نشہ آور گولیاں برآمد کرلی جبکہ موٹر وے ٹول پلازہ پشاور کے قریب منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے گاڑی سے 78 کلو چرس اور 26.400 گرام افیون برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

دوسری جانب کراچی میں کار سے 100 کلو چرس برآمد کر کے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ حیدرآباد میں کار سے 15 کلو چرس برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

اے این نے کوئٹہ میں 3 مختلف کاررائیوں کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کرکے 1085 لیٹر ممنوعہ کیمیکل، 19 کلو ہیروئن، 5 کلو آئس اور 70 کلو چرس برآمد کرکے ملزمان کیخلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے۔

karachi

اسلام آباد

ANF

Anti narcotics force

Hyderabad