Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

فیفا ورلڈ کپ: دبئی نے 500 سے زائد شائقین کیلئے بڑی اسکرین کا انتظام کرلیا

فٹبال کے سب سے بڑے مقابلے شروع ہونے میں ایک دن باقی رہ گیا ہے
شائع 19 نومبر 2022 09:22am
متحدہ عرب امارات میں عوام کی بڑی تعداد ایل سی ڈی ٹی وی  کی خریداری میں مصروف ہے، تصویر بشکریہ خلیج ٹائمز
متحدہ عرب امارات میں عوام کی بڑی تعداد ایل سی ڈی ٹی وی کی خریداری میں مصروف ہے، تصویر بشکریہ خلیج ٹائمز

فٹبال ورلڈ کپ کے لیے دبئی میں بھی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں جبکہ 500 سے زائد شائقین روزانہ بڑی اسکرین پرلائیو میچز سے دیکھ سکیں گے۔

فیفا ورلڈ کپ 2022 کی تیاریاں عروج پر ہیں، لامیر دبئی میں ورلڈ کپ میچز براہ راست دکھائے جائیں گے، شائیقین روزانہ بڑی اسکرین پر لائیو میچز سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

دبئی میں منعقدہ پریس کانفرنس میں چئرمین آصف چوھدری نے بتایا کہ دبئی میں شائیقین فٹ بال ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلے اب براہ راست دیکھ سکیں گے جبکہ 20 نومبر سے 18 دسمبر تک روزانہ چار میچز دکھائیں جائیں گے۔

اس کے ساتھ شائقین کو تفریح اور کھانے پینے کی تمام سہولیات میسرہوں گی فیفا فٹ بال ورلڈ کپ 20 نومبرسے قطر میں شروع ہونے جارہا ہے۔

UAE

FIFA World Cup 2022

Qatar Football