Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

مفتی اعظم پاکستان مفتی رفیع عثمانی انتقال کر گئے

مفتی رفیع عثمانی کئی عرصے سے عارضہ میں مبتلا تھے
اپ ڈیٹ 18 نومبر 2022 11:00pm
Mufti Muhammad Rafi Usmani passes away | Aaj News

مفتی اعظم پاکستان و صدر جامعہ دارالعلوم کراچی مفتی رفیع عثمانی طویل علالت کے بعد 88 سال کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملے۔

مفتی محمد رفیع عثمانی دارالعلوم کورنگی کراچی کے صدر اور وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سرپرست اعلٰی تھے جو کہ گزشتہ کئی عرصے سے عارضہ میں مبتلا تھے۔

دارالعلوم کراچی کی جانب سے مفتی رفیع عثمانی کے انتقال کی تصدیق کردی گئی اور بتایا گیا ہے کہ مرحوم کی تدفین دار العلوم کراچی کے احاطے میں واقع قبرستان میں ہوگی۔

مرحوم مفتی محمد رفیع عثمانی 21 جولائی 1936ء تحریک پاکستان کے رہنما اور مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد شفیع عثمانی کے بڑے صاحب زادے ہیں۔

آپ پاکستان کے موجودہ مفتی اعظم اور مشہور درسگاہ جامعہ دارالعلوم کراچی کے رئیس الجامعہ ہیں۔

محمد رفیع عثمانی 21 جولائی 1936 کو ہندوستان کے شہر دیوبند میں دیوبند کے عثمانی خاندان میں پیدا ہوئے، مرحوم کا نام اشرف علی تھانوی نے محمد رفیع رکھا تھا۔

مفتی رفیع ثمانی کے والد محمد شفیع دیوبندی دارالعلوم دیوبند کے مفتی اعظم اور تحریک پاکستان کی سرخیل شخصیات میں سے ایک تھے۔ مرحوم مفتی محمد تقی عثمانی کے بڑے بھائی ہیں۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم شہباز شریف وزیرداخلہ، وزرائے اعلیٰ مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر سیاسی و مذہبی شخصیات نے مفتی رفیع عثمانی کے انتقال پر افسوس کا اظہارکیا ہے۔