فیفا ورلڈ کپ کیلئے فٹبال تیارکرنے کا اعزاز پھرپاکستان کے نام
قطر میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ دوہزار بائیس میں پاکستان کی نمائندگی تو نہیں لیکن جو فٹبال اس ورلڈ کپ میں استعمال ہورہا ہے وہ سیالکوٹ میں تیار کیا گیا ہے۔
سیالکوٹ کے تیارکردہ فُٹبال دنیا بھرمیں اپنی پہچان آپ ہے، ورلڈ کپ کیلئے فُٹبال تیارکرنے کا اعزاز اس بار پھر سیالکوٹ کے نام ہوا۔
الریحلہ فٹبال ٹیکنالوجی تھرمو بانڈڈ سے تیار کی گئی ہے۔
پاکستان اسپورٹس گڈز مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ارشد لیطف بٹ نے کہا کہ ہماری انڈسٹری کا امیج مزید بہتر ہوگیا۔
اس انڈسٹری سے وابستہ کاریگر بھی خوش دیکھائی دیتے ہیں، ہاتھوں سے سلائی کے بعد مشینری سلائی اور اب تھرمو بانڈڈ سیالکوٹ کی فٹبال کی انڈسٹری بھی وقت کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی کی جانب گامزن ہے، ورلڈکپ دوہزاربائیس یہاں کے فٹبال کا استعمال منہ بولتا ثبوت ہے۔
Comments are closed on this story.