Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لیلیٰ کا مجنوں کون ہے؟

اقرا عزیز نے مداحوں سے سوال پوچھ کر تشویش میں ڈال دیا
شائع 17 نومبر 2022 10:02pm

لیلیٰ اور مجنوں کی کہانی کوئی نئی نہیں ہے لیکن اس بار اداکارہ اقرا عزیز نے مداحوں سے کچھ سوال پوچھ کر تشویش میں مبتلا کردیا ۔

جیسے فرانس کے پرفیوم اور بنگال کے ٹائیگر مشہور ہیں ویسے ہی پنجاب گلی کی لیلیٰ بہت مشہور ہے لیکن لیلیٰ کون ہے اور لیلیٰ کا مجنوں کون ہے؟ یہ وہ سوال ہے جسے کا جواب یاسر حسین کی ہدایت کاری میں بننے والے نئے ڈرامے ”ایک تھی لیلیٰ“ میں پتہ چلے گا کیونکہ ان کی اہلیہ اقرا عزیز لیلیٰ کے کردار میں نظر آئیں گی۔

کچھ عرصہ قبل یہ اعلان کیا گیا تھا کہ اقرا عزیز یاسر حسین کی ہدایت کاری میں بننے والے ڈرامے میں کام کرنے والی ہیں، اگرچہ اس وقت زیادہ تفصیلات سامنے نہیں آئی تھیں، لیکن فائزہ افتخار کا تحریر کردہ ڈرامہ ایک تھی لیلیٰ کا ٹیزر اور پوسٹر کچھ ایسا ترتیب دیا گیا ہے جسے دیکھ کر ہم کہہ سکتے ہیں کہ یہ ایک پاکستانی پوسٹرہے۔

اقرا عزیز کی دو سال کے وقفے کے بعد ڈرامہ ایک تھی لیلیٰ کے ساتھ ٹی وی اسکرین پر واپسی ہورہی ہے، اس ڈرامے کے ذریعے شوبز اور حقیقی زندگی کی معروف جوڑی یاسر حسین اور اقرا عزیز ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

دو سال کے وقفے کے بعد اسکرین پر واپسی سے متعلق اقرا عزیز نے آج ڈیجیٹل کو بتایا کہ اب زیادہ دل کر رہا ہے کہ زیادہ کام کروں اور دو سال بعد سیٹ پر واپسی کیلئے بہت پُرجوش تھی۔

یہ لیلیٰ اور مجنوں کی کہانی ایک مرڈر مسٹری ڈرامہ ہے جس کا آفیشل ٹیزر اداکارہ نے دو روز قبل شیئر کیا۔

ٹیزر کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے ڈرامے کی کہانی کسی ”پیار گھن چکر“ جیسی ہے اور دیکھنے والے کو تجسس میں مبتلا رکھے گی۔

تاہم جب شوہر کی ہدایت کاری میں کام کرنے کے حوالے سے سوال کیا گیا تو اقرا کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ بحیثیت بیوی مجھے اس بات پر فخر محسوس ہوتا ہے لیکن بحیثیت اداکارہ میں یاسر کے ساتھ کرنے میں بہت خوش ہوں ۔

اقرا کا کہنا تھا کہ تھورا مختلف ہوتا ہے کہ ایک شخص کے ساتھ آپ آتے ہیں، جاتے ہیں، رہتے ہیں اور پھر سیٹ پر بھی ساتھ ہی ہوں تو تھوڑا مختلف ضرور ہوتا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ڈراموں کے اسکرپٹ کو بلکل تبدیل ہونا چاہیے کیونکہ ہمارے شائقین کا دماغ تبدیل ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب او ٹی ٹی اور ویب سیریز کا دور ہے تو مجھے لگتا ہے کہ لوگوں کی پسند اور ٹرینڈ تبدیل ہوگیا ہے۔

اقرا کا کہنا تھا کہ بولڈ اور اصلی کہانی پر بھی ڈرامے اور فلمز بننی چاہئیں لیکن اہم چیز یہ ہے کہ آپ ان بولڈ کہانیوں کو بناتے کیسے ہیں ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک اچھا اسکرپٹ وہ ہوتا ہے جس میں کسی تبدیلی کی ضرورت پیش نہ آئے ۔

ایک تھی لیلیٰ کو حنا امان پروڈیوس کررہی ہیں اور اس ڈرامے کی کاسٹ میں یاسر حسین ، اقرا عزیز ، فیصل قریشی، گل رانا، حسن احمد، نیئر اعجاز اور فریحہ جبین شامل ہیں ۔

yasir hussain

Iqra Aziz

Ek thi laila