Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: بچے کو قتل کرنیوالے سیکیورٹی گارڈ کا سراغ مل گیا

ملزم ایف سی کا ریٹائرڈ اہلکار ہے
شائع 17 نومبر 2022 03:56pm
تصویر: نیوزلائن/فائل
تصویر: نیوزلائن/فائل

کراچی کےعلاقے بوٹ بیسن میں بچے کو قتل کرنے والے سیکیورٹی گارڈ کا سراغ مل گیا ہے۔

کراچی پولیس کی جانب سے خیبر پختونخواہ میں ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا گیا لیکن چھاپے سے قبل ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

ملزم محمد جان فرنٹیئر فورس (ایف سی) کا ریٹائرڈ اہلکار ہے اور مذکورہ کارروائی ٹیکنیکل بنیادوں پرکی گئی ہے۔

پولیس حکام نے کہا کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس پارٹی خیبرپختونخواہ میں موجود رہے گی اور ملزم کی تیکنیکی نگرانی کی جارہی ہے۔

واضح رہے بوٹ بیسن میں دعا ہوٹل کے قریب ریسٹورنٹ کے باہر بھیک مانگنے پر سیکیورٹی گارڈ نے بچے کو گولی مارکر ہلاک کردیا تھا۔

Karachi Police

Karachi Crime