Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جہانیاں: فرسٹ اِئیرکا رزلٹ کالج لینے آنیوالے طالبعلم گولیوں کا نشانہ بن گئے

ملزم فائرنگ کرکے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا
اپ ڈیٹ 17 نومبر 2022 03:25pm
جائے وقوعہ پرعوام کا ہجوم ہے، تصویر: نمائندہ آج نیوز
جائے وقوعہ پرعوام کا ہجوم ہے، تصویر: نمائندہ آج نیوز

تھانہ جہانیاں کے قریب نامعلوم شخص نے فائرنگ کرکے ڈگری کالج کے 2 طالب علموں کو قتل کردیا جبکہ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت علی قصائی اورعلی جٹ کے نام سے ہوئی ہے، دونوں طالب علم فرسٹ ائیر کا زرلٹ لینے جہانیاں آئے تھے۔

پولیس نےلاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی جبکہ آئی جی پنجاب کنور شاہ رخ نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ پرانی رنجش کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم ملزمان کو جلد گرفتارکرلیا جائے گا جبکہ عوام نے جائے وقوعہ سے ایک ملزم کو پکڑ لیا جس کے قبضے سے ایک پستول بھی برآمد ہوئی ہے۔

آئی جی پنجاب نے آرپی او ملتان سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ساتھ ہی واقعے کی تحقیقات کے لئے اسپیشل ٹیم تشکیل دے دی۔

انہوں نے ہدایت دی کہ فائرنگ کرنے والے ملزم کو جلدازجلد گرفتارکیا جائے اور مقتول طلباء کے اہل خانہ سے قریبی رابطہ قائم کیا جائے۔

Punjab police

Jahanian