Aaj News

جمعرات, جنوری 16, 2025  
15 Rajab 1446  

کراچی میں نظر آنے والا سپائڈر مین کون ہے؟

روزانہ 6 سے 7 گھنٹے سڑک پر کھڑے رہنے والا اسپائڈر مین کی دکھ بھری کہانی
اپ ڈیٹ 17 نومبر 2022 01:09am

اسپائڈر مین کا نام بچے ہوں یا بڑے سبھی نے فلموں اور کہانیوں میں سن رکھا ہے لیکن شہر قائد میں نظر آنے والے اس اسپائڈر مین کو حالات نے یہ لباس زیب تن کرنے پر مجبور کیا ہے ۔

اسپائڈر مین کے حلیے میں موجود شخص بڑھتی مہنگائی میں دو وقت کی روٹی کیلئے اپنی پریشانیوں کو دل میں دبائے دوسروں کے چہرے پر مسکراہٹ بکھیر کر اپنا گزر بسر کررہا ہے ۔

آج ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اس اسپائڈر مین کا کہنا تھا کہ میں شیٹرنگ کا کام کرتا ہوں لوگوں کو ریلیف بھی ملتا ہے خوشی بھی ملتی ہے اور میرا گھر بھی چل رہاہے کیونکہ شیٹرنگ کے کام 1000 یا 1200 سو ملتے تھے جس سے گھر چلانا مشکل ہوتا تھا تو میں یہ راستہ اختیار کیا ۔

حالات سے مجبور ہو کر اسپائڈر مین کا حلیہ اپنانے والے نے شہریوں سے بھی شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ سڑکوں پر کھڑے رہنے میں پریشانی بھی ہوتی کچھ لوگ تنگ بھی کرتے ہیں غلط الفاظ کہتے ہیں لیکن صبر کرنا پڑتا ہے کیونکہ یہ کام ہی ایسا ہے جبکہ کچھ لوگ محنت کو سراہتے بھی ہیں تعریف کرتے ہیں ۔

کراچی کی مصروف ترین شاہراہ پر روزانہ 6 سے 7 گھنٹے کھڑے رہنے والا اسپائڈر مین اکیلا نہیں بلکہ اس کے ساتھ اس کا 7 سالہ بیٹا بھی ہوتا ۔

بچے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بچے چھوٹے اسپائڈر مین کو دیکھ کر خوش ہوتے ہیں اس لیے میں اسے اپنے ساتھ رکھتا ہوں اس کی عمر 7 برس ہے صبح یہ اسکول میں پڑھتا ہے گھر آکر سوجاتا ہے پھر شام میں یہ میرے ساتھ ہوتا ہے۔

چہرے کو چھپانے پر اس اسپائڈر مین کا کہنا تھا کہ میں اپنا چہرہ اور نام نہیں بتانا چاہتا ہوں میں چاہتا ہوں کہ میری سفید پوشی پر پردہ برقرار رہے ۔

karachi

Spider Man