Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئیڈیاز 2022: نمائش میں ابھینندن کی یادگار نمائش کیلئے پیش

جہاز کا ٹکڑا محفوظ کرنے والے ائیر کموڈور کا دلچسپ تبصرہ
شائع 16 نومبر 2022 06:06pm

پاکستان میں جاری جدید ہتھیاروں کی بین الاقوامی دفاعی نمائش ”آئیڈیاز 2022“ میں ایک اسٹال ایسا بھی ہے جہاں بھارتی پائلٹ ابھینندن کے جہاز کا ٹکڑا نمائش کے لیے رکھا گیا ہے۔

چھبیس فروری 2019 کو بھارت نے بالاکوٹ میں بم گرانے کا دعویٰ کیا اور کہا کہ یہ جہادی گروپس کے کیمپس پر حملہ تھا۔ تاہم پاکستان کی جانب سے کہا گیا کہ یہ حملے نہ تو کسی کیمپ پر تھے اور نہ ہی اُن میں کوئی ہلاک ہوا، نہ ہی بھارت کی جانب سے کوئی بم گرائے گئے۔

تاہم اس کے باوجود اگلے ہی روز پاکستان نے آئندہ کیلئے سبق دینے کی خاطر آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ ترتیب دیا جس کے تحت کی جانے والی کارروائی کے دوران پاکستانی فضائیہ نے بھارتی مگ 21 اڑانے والے ابھینندن ورتھمان کے جہاز کو نشانہ بنا کر گرا دیا۔

ابھینندن کو پاکستانی حدود سے گرفتار کر لیا گیا جہاں وہ 60 گھنٹے تک قید میں رہے، جبکہ ان کے تباہ شدہ جہاز کو قبضے میں لے لیا گیا۔

پاکستان کے ہاتھوں رسوا اور گرفتار ہونے والے ونگ کمانڈر ابھینندن ورتھمان کے گرائے گئے جہاز کا ٹکڑا محفوظ کرنے والے ائیر کموڈور جہانزیب کا کہنا ہے کہ وہ ہمارے لیے بہت یادگار دن تھا، فروری 2019 میں ہمیں یہ ایوارڈ ٹرافی ملی جو بتاتی پہے پاکستانی فضائی حدود کی جو خلاف ورزی کرے گا اس کا کیا انجام ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ تو ایک ٹرافی ہے، ہمیں اس طرح کی دس چاہئیں۔

ائیر کموڈوز جہانزیب نے کہا کہ ہر جنگ میں فضائیہ کی کارکردگی بہت اچھی رہی ہے، چاہے وہ 65ء ہو، 71ء ہو یا کوئی بھی معرکہ۔ پاکستان ائیر فورس کو ہمیشہ سبقت رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آپریشن ”سوئفٹ ریٹارٹ“ میں ہم نے ایک مثال قائم کی ہے اور اس طرح کی مزید ٹرافیاں لے کر آئیں گے۔

Abhinandan

Operation Swift Retort

Ideas 2022