Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

توشہ خانہ گھڑی کی فروخت سے متعلق ایف آئی آر منظر عام پر آگئی

مقمہ گزشتہ ماہ اسلام آباد کے تھانہ سیکٹریٹ میں درج کرایا گیا
شائع 16 نومبر 2022 06:05pm
فوٹو — سوشل میڈیا
فوٹو — سوشل میڈیا

اسلام آباد: توشہ خانہ گھڑی کے خریدار عمر فاروق کی مدعیت میں ایف آئی آر منظر عام پرآ گئی ہے۔

عمر فاروق شیخ نے پی ٹی آئی دور کے مشیر داخلہ شہزاد اکبر، عمران خان کی اہلیہ اہلیہ بشریٰ بی بی اور سابق ڈی جی ایف آئی اے ثنا اللہ عباسی کے خلاف اسلام آباد میں گزشتہ ماہ مقدمہ درج کروایا گیا۔

تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے فراڈ، ریکارڈ ٹیمپرنگ، جعلی عدالتی ریکارڈ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔

ایف آئی آر کے متن میں مدعی مقدمہ عمر فاروق کا کہنا ہے کہ سفیر کے طور پر فرائض سر انجام دیتا رہا ہوں تاہم شہزاد اکبر اور ثنا اللہ عباسی نے میرے ہی خلاف مقدمہ درج کرایا۔

 ایف آئی آر کاپی کا عکس
ایف آئی آر کاپی کا عکس