Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی بلدیاتی انتخاب: الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنانے کی تاریخ کا اعلان کردیا

گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کیا تھا
شائع 16 نومبر 2022 05:42pm
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ (فائل فوٹو)
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ (فائل فوٹو)

الیکشن کمیشن آف پاکستان کراچی میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کا فیصلہ 22 نومبر کو سنانے کا اعلان کردیا۔

گزشتہ روز اسلام آباد میں کراچی بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے سماعت ہوئی تھی، جس میں ایڈمنسٹریٹر کراچی کی جانب سے الیکشن 90 دن تک ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔

جس پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے کہا تھا کہ آج اور گزشتہ اجلاس میں سندھ حکومت کے مؤقف میں تضاد ہے، انتخابات مؤخر کرنا الیکشن کمیشن کا کام ہے صوبائی حکومت کا نہیں۔

انہوں نے 15 نومبر لو کراچی بلدیاتی انتخاب کیس کا فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے ہوئے کہا تھا کہ مناسب وقت میں فیصلہ دیں گے، بلدیاتی انتخاب کرانے ہیں۔

karachi

Election commission of Pakistan

Sindh Local Government Election