Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

نیپرا نے فی یونٹ اضافے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

سیلاب کے باعث میپکو کی بجلی فروخت میں کمی آئی ہے۔
شائع 15 نومبر 2022 03:01pm
فوٹو(فائل)
فوٹو(فائل)

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 2 روپے18پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست پر سماعت مکمل کر کے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی نے سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ پر سماعت کی۔

میپکوحکام نے بتایا کہ سیلاب کے باعث میپکو کی بجلی فروخت میں کمی آئی ہے۔

پاورڈویژن کے حکام نے بتایا کہ بجلی قیمت میں مزید اضافہ نہ ہونے کیلئے کوشاں ہیں، اضافہ فروری اورمارچ تک لگایا جائے۔

چیئرمین نیپرا نے کہا کہ بجلی صارفین سے 43 ارب کی وصولی بہت بڑی رقم ہے، میں خود پریشان ہوگیا کہ اتنا بڑا فگرکیسے ہوگیا، گزشتہ مالی سال کے دوران سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں161ارب روپے کی منظوری ہوئی تھی جس میں140ارب صارفین سے وصول ہوا باقی گردشی قرض میں شامل ہوگیا۔

سہ ماہی کو دوماہ میں کرنے کیلئے پاور ڈویژن کو تحریری درخواست دینے کی ہدایت کردی۔

نیپرا اعدادو شمار کا جائزہ لینے کے بعد بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق فیصلہ جاری کرے گا۔

nepra

Chairman nepra

Power Unit