Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کا انٹر پری انجینئرنگ کے نتائج کا اعلان

طلباء اپنے نتائج تعلیمی بورڈ کی ویب سائٹ پر معلوم کرسکتے ہیں.
شائع 15 نومبر 2022 01:41pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نےانٹر پری انجینئرنگ کے نتائج کا اعلان کردیا، جن کے مطابق آدم جی سائنس کالج کے سید حماد محمود نے پہلی پوزیشن حاصل کی، دو طلباء عاقب میمن اور عائشہ نجیب نے مشترکہ طور پر دوسری پوزیشنز حاصل کیں۔

نتائج کے مطابق عثمان فیض یاب خان تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

امتحانات میں کامیابی کا تناسب 58 اعشاریہ 48 فیصد رہا۔ 1857 طلباء اے ون، 2322 طلباء اے گریڈ ، 2914 طلباء بی اور 3844 نے سی گریڈ حاصل کیا۔

طلباء اپنے نتائج تعلیمی بورڈ کی ویب سائٹ پر معلوم کرسکتے ہیں۔

Inter Pre Engineering Result

Karachi Board