Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

اعجاز چانڈیو کا قتل، سندھ بھر کے مختیارکارز دفاتر کو تالے لگادیے گئے

جب تک شہید مختیارکار کے قاتل گرفتار نہیں ہوتے تب تک دفاتر نہیں کھلیں گے، مظاہرین
شائع 15 نومبر 2022 01:39pm
اعجاز چانڈیو (فوٹو:فائل)
اعجاز چانڈیو (فوٹو:فائل)

کراچی کے علاقے منگھوپیر میں دوران ڈیوٹی قتل ہونے والے مختیار کار اعجاز چانڈیو کے قاتلوں کی گرفتاری نہ ہونے کیخلاف سندھ بھر کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز ، مختیارکارز اور دیگر افسران نے احتجاجن دفاتر کو تالے لگا دیے۔

ضلع ملیر کے روینیو کے بھی تمام دفاتر کو احتجاجن تالے لگادیے گئے ہیں۔

جبکہ دیگر اضلاع بدین، خیرپور میرس میں بھی روینیو کے بھی تمام دفاتر کو احتجاجن تالے لگاکر احتجاج کیا ہے۔

اس حوالے سے آل سندھ روینیو سندھ ایمپلائیز ایسوسی ایشن مرکز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جب تک شہید مختیارکار اعجاز چانڈیو کے قاتل گرفتار نہیں ہوتے تب تک دفاتر نہیں کھلیں گے۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ قتل ہونے والے مختیار کار کے قاتلوں کو گرفتار کرکے سندھ بھر میں روینیو ملازمین کو سیکیورٹی فراہم کی جائے۔

اس سے قبل، مختیار کار اعجاز چانڈیو کی تدفین ضلع نوشہرو فیرز کے آبائی قبرستان میں کی گئی، جنازہ نماز میں محکمہ روینیو کے افسران سمیت دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Khairpur

badin

Malir

Aijaz Chandio

Assistant Commisioners