وزیر خارجہ نے بین الاقوامی دفاعی نمائش ’آئیڈیاز 2022‘ کا افتتاح کر دیا
دفاعی نمائش آئیڈیاز دوہزاربائیس (2022) کا کراچی ایکسپو سینٹر میں آغاز ہوگیا، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے افتتاح کیا، دفاعی نمائش کے موقع پر ٹریفک پلان جاری کردیا گیا ہے۔
ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن (ڈیپو)کے مطابق 18 نومبر تک جاری رہنے والی 4 روزہ نمائش میں دنیا کے 32 ممالک اپنی مصنوعات کے ساتھ شریک ہوں گے۔
افتتاحی تقریب میں وزیرخارجہ بلاول بھٹو اور وزیراعلی سندھ مرد علی شاہ نے شرکت کی، بلاول بھٹو زرداری نے نمائش میں رکھے عکسری سازوسامان کا معائنہ کیا۔
رواں سال کے آئیڈیاز میں پاکستان سمیت 51 ممالک کے 285 وفود بھی شریک ہو رہے ہیں۔
دوسری جانب ایکسپو سینٹر میں دفاعی نمائش کے موقع پر ٹریفک پلان بھی جاری کردیا گیا ہے۔
آج 15 نومبر سے 18نومبر تک حسن اسکوائر سے نیشنل اسٹیڈیم تک آنے اور جانے والے راستے صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند رہیں گے۔
بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 کا آج پہلا روز ایکسپو کی جانب آنے والے تمام راستے ٹریفک کے لئے بند کردیے گئے۔
شارع فیصل نرسری سے آنے والی ہیوی اور کمرشل ٹریفک کو اسٹیڈیم براستہ حبیب ابراہیم رحمت اللہ روڈ جانب سر شاہ سلیمان روڈ جانے کی اجازت نہیں، کارساز، ڈرگ روڈ شارع فیصل سے بائیں جانب راشد منہاس روڈ، ملینیم سے نیپا کا راستہ اختیار کرسکتے ہیں۔
اس طرح ائیرپورٹ سے آنے والے شہری ڈرگ روڈ سے دائیں جانب راشد منہاس روڈ، ملینیم اور نیپا راستہ اختیار کر سکتے ہیں ، ملینئیم راشد منہاس روڈ سے ہیوی اور کمرشل ٹریفک کو اسٹیڈیم براستہ ڈالمیا روڈ جانے کی اجازت نہیں نیپا ، عسکری IV، ڈرگ روڈ سے شارع فیصل یاملینیم ،نیپا سے صفورا یا گلشن چورنگی سے سہراب گوٹھ کا راستہ اختیار کر سکتے ہیں۔
یونیورسٹی روڈ کی دونوں اطرف کی سڑکیں عام ٹریفک کے لیے کھلی رہیں گی، تاہم لیاقت آباد، غریب آباد اور حسن اسکوائر سے شارع فیصل جانے کے لیے ٹریفک کو حسن اسکوائر سے بائیں جانب یونیورسٹی روڈ بیت المکرم سے یوٹرن لیکر جعفری آپٹکس سے الراع ایونیو سے کے ڈی اے اسکیم سے اسٹیڈیم کے عقب سے اسٹیڈیم روڈ اور کارساز یا ملینئیم جا سکتے ہیں، یایونیورسٹی روڈ سے نیپا اور راشد منہاس ، ڈرگ روڈ سے اپنی منزل کی طرف جا سکتے ہیں۔
Comments are closed on this story.