Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم کی رپورٹ میں مزید انکشافات

ارشد شریف کے بائیں ہاتھ کی دو انگلیوں میں خون جما ہوا تھا۔
شائع 14 نومبر 2022 05:14pm
اسکرین گریب، بی ہائنڈ کلوزڈ ڈورز
اسکرین گریب، بی ہائنڈ کلوزڈ ڈورز

کینیا میں قتل ہونے والے پاکستانی صحافی ارشد شریف کے پاکستان میں کئے گئے دوسرے پوسٹ مارٹم کی رپورٹ میں مزید نکات سامنے آئے ہیں۔

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کے آٹھ ڈاکٹرز پر مشتمل بورڈ کی جانب سے کئے گئے پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے مطابق ارشد شریف کی کمر پر گہرے زخم کے نشانات پائے گئے، ان کا پھیپھڑا متاثر ہوا۔

ارشد شریف کی بائیں آنکھ کے گرد بھی سیاہ نشانات پائے گئے، ان کے سر کی بائیں جانب کی ہڈی غائب تھی، جبکہ ان کی گردن پر بھی زخم کا نشان ہے۔

ارشدشریف کے دائیں ہاتھ کے چار ناخن نہیں تھے، بائیں ہاتھ کی دو انگلیوں میں خون جما ہوا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ارشد شریف کی دائیں کلائی پر رگڑ کا نشان ہے، ان کی لاش پر زخم کے 12 نشانات تھے۔

قبل ازیں، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا تھا کہ ارشد شریف کو دو گولیاں ماری گئیں، ایک گولی سر جبکہ دوسری گولی پھیپڑوں کے قریب ماری گئی، جس کی وجہ سے ان کی موت واقع ہوئی۔

اس حوالے سے ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم کے دوران لی گئی تصاویر بھی لیک ہوئیں تھیں جن کی تحقیقات جاری ہیں۔

arshad sharif death

arshad sharif

Postmortem report