Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کے زخموں کی ویڈیو منظر عام پر

زخم بدستور گہرے ہیں مند مل نہیں ہوئے، ڈاکٹر
شائع 14 نومبر 2022 03:54pm
تصویر بزریعہ اے ایف پی
تصویر بزریعہ اے ایف پی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان کا شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹرز نے طبعی معائنہ کیا ہے۔

ڈاکٹرز کی ایک ٹیم زمان پارک لاہور میں واقع عمران خان کی رہائش گاہ پر پہنچی اور طبی معائنہ کیا۔

اس دوران عمران خان کے زخموں کی ویڈیو پہلی بار منظر عام پر آگئی ہے۔

ویڈیو میں دیکا جاسکتا ہے کہ عمران خان کو دائیں ٹانگ پر گولیوں کے تین زخم آئے ہیں، دائیں ٹانگ کی ران پر دو زخم جبکہ گھٹنے کے پاس ایک زخم آیا۔

ڈاکٹرز نے زخموں کا معائنہ کرنے کے بعد نئی بینڈیج کردی۔

ڈاکٹرز کی جانب سے زخموں کا طبعی معائنہ باقاعددگی سے جاری ہے جو آئندہ دنوں میں بھی جاری رکھا جائے گا۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ زخم بدستور گہرے ہیں مند مل نہیں ہوئے۔

PTI long march 2022

Haqeeqi azadi march

Attack on Imran Khan

Imran Khan wounded