Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کس کے ساتھ دیکھیں گے؟

چئیرمین پی ٹی آئی لاہورمیں اپنی رہائشگاہ پرموجود ہیں
شائع 13 نومبر 2022 12:36pm
تصویر: عمران خان فیس بُک آفیشل
تصویر: عمران خان فیس بُک آفیشل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان لاہورمیں اپنی رہائشگاہ پرموجود ہیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق عمران خان آج زیادہ وقت اپنے بیٹوں کے ساتھ گزاریں گے جبکہ پاک انگلینڈ کا فائنل میچ بھی وہ اپنے بیٹوں کے ہمراہ زمان پارک میں دیکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: عمران خان نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کواہم پیغام دیدیا

ذرائع نے بتایا کہ عمران خان آج صرف چند شخصیات سے ہی ملاقات کریں گے اور رات 7 بجے آزادی مارچ سے وڈیولنک پرخطاب بھی کریں گے۔

زمان پارک کے اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ سیکورٹی کیلئے خیبرپختونخوا پولیس کے کمانڈوز بھی تعینات ہیں۔

imran khan

T20 World Cup Final