Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

جان کا خطرہ، ’ارشد شریف کا خط وزیراعظم کو بھیجا تھا‘

ارشد شریف قتل کی تحقیقات پر صدر مملکت کا ناامید اور بے بس رویہ، ناکامی کا اعتراف
شائع 12 نومبر 2022 08:44pm
تصویر بزریعہ اے ایف پی
تصویر بزریعہ اے ایف پی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ ارشد شریف نے اپنی جان کے خطرے کا مجھے خط لکھا تھا اور یہ خط میں نے وزیر اعظم کو بھی بھیجا تھا، یہ ہمارا فیلیئر (ناکامی) ہے۔

گورنر ہاؤس لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ خبریں ہیں ارشد شریف پر تشدد بھی کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف کی تعیناتی پر آئین مشاورت کی اجازت نہیں دیتا، صدر مملکت

یہ بھی پڑھیں: ارشد شریف کو کینیا کی پولیس نے ٹارگٹ کر کے مارا، ڈی جی ایف آئی اے

ارشد شریف قتل کی تحقیقات اقوامِ متحدہ سے ہونی چاہئیں؟

اس سوال کا جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ بے نظیر، لیاقت علی خان، ضیاء الحق کی تو تحقیقات ہو نہ سکیں، ملک میں جو سانحات ہوئے اس کا تو کچھ کر نہیں سکے، ملک سے باہر جو ہوا اس پر اپنے اطمینان کے لئے کوشش ہی کرسکتا ہوں۔

President Arif Alvi

arshad sharif death

arshad sharif

Arshad Sharif Letter