Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بچوں کو اغوا کرکے 5 کروڑ تاوان طلب کرنیوالے ملزمان گرفتار

ملزمان نے بچوں کو ٹیوشن سینٹرکے باہرسے اغوا کیا
اپ ڈیٹ 12 نومبر 2022 01:47pm
تصویر: گوگل میپ
تصویر: گوگل میپ

کراچی کے داؤد شورو گوٹھ چوکنڈی میں رینجرز اور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کراچی سے اغوا ہونے والے دو مغوی بچوں کو بازیاب کرالیا۔

کراچی کےعلاقے شاہ فیصل کالونی سے ایک ہی موٹرسائیکل پر2 بچوں کواغوا کرنے کی مکمل تفصیلات سمیت سی سی ٹی وی فوٹیج آج نیوزکوموصول ہوگئی ہے۔

کارروائی کے دوران اغوا برائے تاوان میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتارکرکے قبضے سے موبائل فون موٹر سائیکل اوراسلحہ بھی برآمد کیا گیا، ملزمان نے شاہ فیصل کالونی سے دو بچوں کو اغوا کرکے اہل خانہ سے 5 کروڑ روپے تاوان طلب کیا تھا۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی خصوصی ٹیم تشکیل دی، جس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں بچوں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا۔

بچوں کواغوا کیسے کیا؟ تفصیلات منظرعام پرآگئیں

تفتیشی حکام نے بتایا کہ بچے اپنے گھر سے ٹیوشن کیلئے نکلے تھے کہ ٹیوشن سینٹر پہنچنے کے بعد بچوں نے ڈور بیل بجائی لیکن وہاں پہلے سے موجود ملزمان بچوں کے پاس آئے اور بچوں کو کہنے لگے کہ موٹر سائیکل پر بیٹھ جاؤ لیکن بچوں نے منع کیا، تو کہا کہ ابو نے چیز دلانے کیلئے بھیجا ہے۔

تفتیشی حکام نے کا کہنا تھا کہ ملزمان نے چھوٹے بچے کو موٹر سائیکل کی ٹنکی پربڑے کوپیچھے بٹھایا اور دوسرا ملزم بچے کے پیچھے موٹر سائیکل پر بیٹھ گیا۔ اس کے بعد ہی ٹیوشن سینٹر کی جانب سے جب دروازہ کھولا گیا، تو باہر کوئی نہیں تھا۔

حکام نے مزید بتایا کہ ایک ہی موٹرسائیکل پر2 ملزمان دونوں بچوں کو اغوا کرکے لے جاچکے تھے جس کے بعد ملزمان کومختلف سی سی ٹی وی فوٹیجز میں دیکھا جاسکتا ہے۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ رینجرز ٹیکنیکل ٹیم نے ڈیجیٹیل معلومات کی بنا پرملزمان کے خلاف آپریشن کیا اوردونوں بچوں کوبحفاظت بازیاب کرالیا۔

Sindh Police

Child Kidnap

Karachi Crime